آرٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

مظفرگڑھ (نامہ نگار ) مظفرگڑھ آرٹس ایسوسی ایشن کے عہدے داران کے وفد ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ قراۃ العین میمن سے ملاقات کی۔
، مقامی آرٹس، ادب وثقافت کی ترویج اور آرٹسٹوں کی فلاح وبہبود کے بارے تفصیلی گفتگو ھوئی، مظفرگڑھ آرٹس ایسوسی ایشن کے صدر کاشف آکاش ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں آرٹس کونسل کی منظوری 7سال پہلے ہوئی جبکہ پچھلے سال دو ماہ کیلئے عملہ بھی تعینات ہوا مگر سابقہ ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آرٹس کونسل تعمیر اور فعال ہونے کا سلسلہ رک گیا، جنرل سیکرٹری آرٹس ایسوسی ایشن ملک ریاض تھہیم نے ایسوسی ایشن کی 14سالہ کارکردگی مختصر اور جامع الفاظ میں پیش کی ، ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ آرٹس ایسوسی ایشن کی کاکردگی کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آئندہ ادبی ثقافتی تقریبات میں مقامی فنکاروں اور فن وثقافت سے منسلک افراد کو بھی شمولیت کا بھر پور موقع دیا جائے گا تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور قومی و علاقائی سطح پر روشناس ھونے کا موقع ملے مظفر گڑھ آرٹس ایسوسی اشن کے شعبہ مصوری و خطاطی سے تعلق رکھنے والے نوجوان پینٹر اسد دستی نے ڈپٹی کمشنر کی پنسل ورک سے پورٹریٹ خدمت میں پیش کی ۔