مختلف واقعات میں طالبعلم اور نوجوان پر تشدد

کوٹ ادو(نامہ نگار ،تحصیل رپورٹر)مختلف واقعات میں طالبعلم اور نوجوان پر تشدد۔تفصیل کے مطابق نویں جماعت کا ۔
طالبعلم محمد ریحان چھرانی سکول سے واپس جارہا تھا کہ فیصل کالونی کے قریب برادری میں جھگڑے کی بنیاد پر امان اللہ پٹھان، شہباز کالرو نے نامعلوم مسلح ساتھی کے ہمراہ زبردستی روک لیا ،پسٹل کے بٹ مارے ،زدوکوب کیا۔ موضع کھائی سوئم کا رہائشی محمد سلیمان احسام والا سکول سے بھائی عدنان کی بھیجی گئی رقم ایک لاکھ روپے سلیمان سیوڑہ سے لیکر آرہا تھا کہ کاشف، عارف، منیر، اسداللہ، ثاقب موٹر سائیکل پر آگئے اور معمولی توتکار کی رنجش پر ڈنڈوںسوٹوں سے تشدد کیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔