یوٹیلیٹی سٹورز کے نکالے گئے ملازمین کا احتجاج مظاہرہ

یوٹیلیٹی سٹورز کے نکالے گئے ملازمین کا احتجاج مظاہرہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر نامہ نگار )یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین نے نکالے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

، ملازمین نے مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور شدید نعرہ بازی کی ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کوثر عباس گیلانی،آفتاب حمید،ناصر بیگ،سلیم اظہر،اقبال قریشی،محمد علی،سجاد کھوکھر، شہزاد گل خان ودیگر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ایک ہی جھٹکے میں یوٹیلیٹی سٹورز کے 3ہزار ڈیلی ویجز ملازمین کو نکال دیا اور 3ہزار خاندانوں کو بیروزگار کردیا گیا،،مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ 18-18سالوں سے یوٹیلیٹی سٹورز پر کام کررہے ہیں،اب زائد العمر ہونے کی وجہ سے انھیں کسی جگہ روزگار بھی نہیں ملے گا.انھوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ تمام ملازمین کو نوکریوں پر بحال کرکے انکا معاشی استحصال بند کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں