اجمل چانڈیہ نے کالج کی نئی بس کا افتتاح کردیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی نئی بس کا افتتاح کردیا ۔
۔طلبا نے سپورٹس گالا کی تقریب میں اضافی بس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جس پر اجمل خان چانڈیہ نے دو دن میں بس مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔اجمل خان چانڈیہ نے بس خود چلائی، طلباء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، طلبا نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبا کی پڑھائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہونہار سکالر شپ، لیپ ٹاپ سکیم اور ای بائیکس سکیم متعارف کرائیں، میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرخ نوید کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری درخواست پر مظفرگڑھ کالج کو اضافی بس فوری طور پر مہیا کرائی، مظفرگڑھ کالجز کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔