بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں،محمدحنیف

بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں،محمدحنیف

ملتان (لیڈی رپورٹر)ممبر پاکستان پولیو و صدر روٹری چناب کلب محمد حنیف نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

 اپنے بچوں کو دو قطرے پولیو کے ضرور پلوائیں اسی میں آپ کے بچوں کی بہتری ہے پچھلے سال پولیو کے 63 کیس سامنے آئے تھے اور اس سال کا پہلا کیس ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آیا ہے ہمارے روٹری کے تمام کلب پولیو کی آگاہی کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں اور ان کے نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان کے ہر فرد کو پولیو مہم میں حصہ لینا چاہیے اور پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے اسی طرح ہم اپنے بچوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے شکار 13 سالہ بچے کے والد کو ویل چیئر دیتے ہوئے کہی اسی موقع پر چوہدری ذوالفقار علی, رانا محمد اسلم انجم، شیخ مجاہد علی، شہناز ذوالفقار علی، سید عمران طاہر باری، ملک محمد سمیع اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے انرویل کلب اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا جن کی طرف سے ویل چیئرز دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں