ویمن یونیورسٹی ، پہلی سائنس اینڈ آرٹس عالمی کانفرنس شروع

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی میں پہلی دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس کانفرنس شروع ہوگئی جس میں 200 سے زاہد ملکی اور غیر ملکی سکالر شرکت کررہے ہیں یہ کانفرنس ویمن یونیورسٹی اور اولیوشن پاکستان ( سماجی تنظیم ) کی مشترکہ کاوش ہے جس میں آرٹس اور سائنس کے میدان میں ہونے والی ریسرچ کا احاطہ کیا جارہا ہے اس کانفرنس میں یونیورسٹی کے 17 ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی۔ کانفرنس کاافتتاحی سیشن کا افتتاح پرووائس چانسلر اورسرپرست اعلیٰ پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا جبکہ مہمان خصوصی وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ، سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ڈاکٹر فرحت جبین تھیں۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ اپنی نوعیت کی اس کانفرنس میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کانفرنس کا مقصد سائنس اور فنون کے متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد کے درمیان بات چیت کو فروغ دینا ہے ، جس کا نتیجہ پالیسی سازوں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے پائیدار اور محفوظ ترقی پر قابل عمل نتائج پر پہنچنا ہے کانفرنس سائنسی اور ثقافتی جہتوں کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے دنیا بھر کے ماہرین کو جمع کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی ،ویمن یونیورسٹی نے ہمیشہ ہی سے سائنس و ٹیکنا لوجی کے شعبوں میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر پروگرامز کے انعقاد سے علم و تحقیق کی ترویج کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے ۔