زرعی ادویات لائسنس‘ڈیلرز کیلئے تربیتی کورس کا شیڈول جاری
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)محکمہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز وہاڑی کی جانب سے تربیتی کورس برائے ڈیلرز زرعی ادویات حصول لائسنس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ضلع وہاڑی کے ڈیلرز زرعی ادویات کے نئے و تجدید لائسنس سال 2025کے حصول کی ٹریننگ 10اپریل سے شروع ہو رہی ہے جبکہ درخواستیں 5مارچ سے 7اپریل 2025تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آفس ریڈک وہاڑی میں جمع کرواسکتے ہیں تربیتی کورس میں داخلہ کیلئے امیدواران اصل میٹرک سند،شناختی کارڈ اور پرانا لائسنس/ٹریننگ سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں ٹریننگ فیس برائے تجدید 3630روپے اور نئے لائسنس کیلئے ٹریننگ فیس 7260روپے ہے شیڈول کے مطابق تجدید لائسنس کے اجراء کیلئے تحصیل بوریوالا کے ڈیلرز حضرات کی ٹریننگ 10اپریل تا12 اپریل تک دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بوریوالا، تحصیل میلسی کے ڈیلرز کی ٹریننگ 8اپریل تا 10اپریل تک دفتر زراعت آفیسر میلسی اور تحصیل وہاڑی کے ڈیلرز کی ٹریننگ 10اپریل تا 12اپریل تک دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آفیسر ریڈک وہاڑی میں ہوگی جبکہ نئے لائسنس کے اجرا کیلئے تحصیل بوریوالا کے امیدواران کی ٹریننگ14اپریل تا28اپریل تک دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بورے والا، تحصیل میلسی میں ٹریننگ 11اپریل تا 25 اپریل تک دفتر زراعت آفیسر)پی پی) میلسی اور تحصیل وہاڑی میں ٹریننگ 14اپریل تا 28اپریل تک دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آفیسر ریڈک وہاڑی میں ہوگی ۔