ٹاٹے پور، 29سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

ملتان (کرائم رپورٹر)ٹا ٹے پور میں ٹرین کی زد میں آ کر 29 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو کے مطابق ٹاٹے پور میں ایک شخص ٹرین سے ٹکرایا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔لوگوں کے مطابق جب ہم سحری کے لئے اٹھے تو یہ شخص پٹڑی کے پاس مردہ حالت میں پڑا تھا ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا ۔دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت 29 سالہ عثمان ول صدیق سکنہ نظام آباد کے نام سے ہوئی ہے ۔