1 کروڑ بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کا منصوبہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے آئوٹ آف سکولز ایک کروڑ سے زائد بچوں کو5سال میں تعلیمی اداروں میں۔
لانے کامنصوبہ بنالیا تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے آؤٹ آف سکول بچوں کو داخل کرنے کا منصوبہ بنالیا، 1کروڑ بچوں کو 5 برسوں میں مختلف سکولوں میں داخل کیاجائے گا،3ادارے مل کر ایک کروڑ بچوں کو سکولوں میں داخل کریں گے ،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 50لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرے گا ۔