ماہ صیام میں نادار،غریب بھائیوں کی مدد کی جائے ، رافیہ ملک

ملتان (لیڈی رپورٹر)رمضان سرچشمہ رشد و ہدایت ہے ۔ ماہ صیام میں مفلس، نادار اور غریب بھائیوں کی مدد کی جائے ۔
اللہ تعالیٰ نے جس کا رزق آپ کے رزق میں رکھا ہے اس کا خصوصی خیال رکھیں اور اللہ کا شکر ادا کریں کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے دینے والوں میں رکھا ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی شعبہ خواتین رافیہ ملک، دعا نایاب، مہوش ملک، نادرہ نور ایڈووکیٹ، ریحانہ گلزار، زینب ملک، بشریٰ ملک، سائرہ ملک، اُم ایمن، عروشنہ فاطمہ، قرۃ العین، مسز جعفری اور رضیہ بی بی نے مشترکہ بیان میں کیا۔