ٹی ایچ کیو بورے والا میں ناقص انتظامات ،ایم ایس کی سرزنش

بورے والا(سٹی رپورٹر)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ناقص انتظامات پر کمشنر ملتان نے ایم ایس کی سرزنش کر ڈالی اے سی کی۔
سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی کمشنر ملتان رانا عامر کریم خاں نے اپنے دورہ بوریوالا کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا تو ناقص انتظامات پر ایم ایس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرزنش کر ڈالی کمشنر ملتان نے ایمرجنسی سٹور پر سٹاک ریکارڈ چیک کیا تو بلڈپریشر کنٹرول کرنے والے انجکشن کم نکلے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں سہولیات سے متعلق جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی گروہ بندی اور ایم ایس کی عدم دلچسپی سے مسائل کا انبار لگا ہوا ہے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن رانا عامر کریم خاں نے لاری اڈا اور چونگی نمبر 5 پر ٹریفک سگنل کی تنصیب اور ریڑھی بازار کے مجوزہ منصوبے کا جائزہ،عوام دوست کائونٹر پر بازار سے کم نرخوں پر سبزی فروٹ اور دیگر اشیائضروریہ کا جائزہ لیا جسکے گول چوک کی تزئین و آرائش کیلئے اسکی ری ڈیزائننگ کی ہدایت،کمشنر ملتان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ایمرجنسی سٹور پر سٹاک ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران بلڈ پریشر کے انجکشن کم نکلنے پر عملہ کی سرزنش کی۔