شہید آصف علی کی بیٹی کائنات فاطمہ کو گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا

 شہید آصف علی کی بیٹی کائنات  فاطمہ کو گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )شہید آصف علی پٹرولنگ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہے ۔ محمد سلیم خاں نیازی ریجنل آفیسر پٹرولنگ پولیس ملتان۔

 ریجن محمد سلیم خاں نیازی نے شہید آصف علی پٹرولنگ پولیس پکھی موڑ پر منعقدہ تقریب بسلسلہ تقسیم میڈلز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے شہداء اور غازیوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں میڈلز دینے کا سلسلہ جاری ہے کنسٹیبل شہید آصف علی نے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ہمارے لیے ایک عظیم مثال قائم کی شہید کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اس موقع پر شہید آصف علی کی بیٹی کائنات فاطمہ کو گولڈمیڈل جبکہ غازی کانسٹیبل قمر جمیل کو سلور میڈل پہنایاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں