چکن ڈیلرز ،دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز

 چکن ڈیلرز ،دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز

میلسی (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار نے کہا ہے کہ چکن ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

تاہم صارفین اور عام عوام جب بھی کسی دکاندار سے چکن کا یا دیگر کوئی بھی چیز خریدیں تو اس کا بل طلب کریں اور اوور چارجنگ پر فوری طور پر ہمارے آفس سے رابطہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی چکن کی قیمتوں پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کے علاوہ مقدمات کے اندراج کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ صارفین اپنا شعور بلند کرتے ہوئے جو بھی چیز خریدیں دکاندار سے اس کا بل طلب کریں اور بل نہ دینے والے دکانداروں کی بھی ہمارے آفس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شکایت کی جائے بل نہ دینے والے دکاندار کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کا یہ جواز کسی طور درست نہیں کہ انہیں ڈیلر زائد نرخوں پر سپلائی مہیا کرتے ہیں۔اس سلسلے میں وہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو اپنی شکایت درج کروائیں تاکہ ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں