رمضان پیکیج میں کٹوتی پر شہری سراپا احتجاج

مونڈکا(نامہ نگار)شاہجمال خانگڑھ روہیلانوالی میں نگہبان رمضان پیکیج میں ایجنٹوں کی لوٹ مار جاری انتظامیہ بے بس۔
شاہجمال خانگڑھ اور روہیلانوالی میں نگہبان رمضان پیکیج کی تقسیم اور ایجنٹس کی کھلے عام لوٹ مار جاری ہے فی کارڈ 500روپے کی رقم کاٹی جارہی ہے ملی بھگت ہے یا نا اہلی پوری انتظامیہ خاموش اور مافیا کے مقابل بے بس نظر آرہی ہے نگہبان رمضان پیکیج کے حصول کے لئے آئے لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کھلے عام کرپشن کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔