نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ، دھرنا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) مراکز صحت کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے گزشتہ روز ضلع بھر کی ہسپتالوں اور ۔
مراکز صحت میں مکمل ہڑتال کی ،ضلع بھر کے ہزاروں ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاجی دھرنا دیا سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر مقصود،جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج،پی ایم اے خانیوال کے ڈاکٹر زاہد خان،لودہراں کے صدر ڈاکٹر طاہر نواز،ضلعی صدر مظفرگڑھ ڈاکٹر اطہر کلیم،چیئرمین ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مستحسن ضمیر،ڈاکٹر مقبول عالم،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے صدر عدنان لغاری و دیگر قائدین کا کہنا تھا کہ مراکز صحت کی نجکاری کا حکومتی فیصلہ کسی صورت منظور نہیں،فیصلے کیخلاف بھرپور مزاحمت کی جائیگی ،اس موقع پر پی ایم اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر مقصود زاہد نے احتجاج کے آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کردیا،پی ایم اے کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے تک روزانہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں موجود ڈی ایچ کیو ہسپتالوں،ٹی ایچ کیو ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے روزانہ 2 گھنٹوں کی ہڑتال اور احتجاجی دھرنے دیں گے ، ،ڈاکٹر مقصود زاہد نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز آفسز میں ڈاکٹروں،نرسز اور طبی عملے کے احتجاجی دھرنوں کا بھی اعلان کیا،،بعدازاں ہزاروں مظاہرین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے آفس تک احتجاجی ریلی بھی نکالی،،ڈپٹی کمشنر آفس میں بھی مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی،مظاہرین کی ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے کمرے میں بھی داخل ہونے کی کوشش بھی کی مگر پولیس نے داخلے سے روک دیا.بعدازاں پی ایم اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر مقصود زاہد کی سربراہی میں مظاہرین کے وفد نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن سے مذاکرات بھی کیے ۔