پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف ایکشن، ایک زیر حراست

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ایس ڈی پی اوکوٹ ادو کے حکم پرپیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ سے بھکاری کو گرفتار کر لیاگیا، پیشہ وربھکاری حسنین چڑھویا وارڈ نمبر2دائرہ دین پناہ کارہائشی ہے جوکہ نیو اڈہ مین شاہراہ پرٹریفک کو روک کر بھیگ مانگ رہا تھاکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم الحسن خان گرمانی نے اسے حراست میں لے لیا،اس حوالے سے ایس ڈی پی اوسرکل کوٹ ادو عبدالغفارخان نے بتا یا کہ رمضان المبارک کے دوران پیشہ وربھکاریوں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا گیا۔