تھانہ سٹی :موٹر سائیکل ڈکیت و مویشی چور گینگ گرفتار

تھانہ سٹی :موٹر سائیکل ڈکیت و مویشی چور گینگ گرفتار

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) تھانہ سٹی مظفرگڑھ، موٹر سائیکل ڈکیت گینگ و مویشی چور گینگ گرفتار، 12 لاکھ 50 ہزار نقد رقم سمیت 30 لاکھ سے زائد لوٹا گیا۔

 مال برآمد، شہریوں کو ان کے مال کی واپسی انصاف کی سیڑھی، پولیس شب و روز سروس ڈلیوری کیلئے کوشاں، ایس ڈی پی او طاہر اعجاز خان کی ایس ایچ او افتخار ملکانی کے ہمراہ پریس کانفرنس،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل طاہر اعجاز کی زیرنگرانی ایس ایچ او افتخار علی ملکانی کے چوری ،ڈکیتی ، جانور چوری اور نو سربازی میں ملوث گینگ کے سربراہ سمیت سات ارکان کو گرفتار کرلیا ۔گینگ کے ارکان میں علی شیر،اسامہ سہرانی،سجاد حسین،بشارت حسین ،وسیم اکرم،امتیاز حسین اور رفعت حسین شامل ہیں۔ گینگ کے ارکان کے قبضہ سے 12لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم ،06 عدد جینوئن موٹر سائیکل مالیتی 09 لاکھ روپے اور 03 عدد جانور مالیتی 10لاکھ روپے برآمد کر لیے ۔ایس ایچ او نے تمام سامان،جانور اور نقد رقم ڈی ایس پی سٹی سرکل طاہر اعجاز کے ہمراہ 24 مدعیان مقدمات کے حوالے کر دیے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی طاہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی قیادت میں مظفرگڑھ پولیس جرائم پیشہ افراد ے خلاف بر سر پیکارہے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت اور امن وامان کیلیے ہر وقت کوشاں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں