کوٹ ادو :چوروں ،ڈاکوئوں کے نرغے میں آگیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو چوروں ،ڈاکوئوں کے نرغے میں آگیا، باڑوں سے بکریاں،موٹر، گیس میٹر چوری۔
،شہری کا موبائل چھن گیا تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چکنمبر 116 ایم ایل میں الیکٹریشن محمد اشرف کے بھانہ مویشی سے نامعلوم چور2بکرے مالیتی 60 ہزارجبکہ وارڈ نمبر 14 سی میں زمیندار مدثر اقبال بھٹہ کے ڈیرہ سے نامعلوم چور نقدی 53 بکریاں مالیتی 70ہزاراورپانی والی موٹر مالیتی 20ہزار اتار کر لے گئے جبکہ تیسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر9میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور رانا محمد عاطف کے گھر کے باہر لگا گیس کا میٹر بھی چوری کر کے لے گئے ،چوتھے واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ پتل کوٹ ادو غیر مستقل کا نعمان جبوجہ جو کہ نجی کمپنی میں ملازم تھارات کے وقت موٹر سائیکل پر سوار گھر جا رہا تھا سینما روڈ پر2نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے اس سے قیمتی موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ،پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے ۔