پولیس وردی میں ملبوس جعلی اہلکار کو گرفتار رکرلیا گیا

ملتان(کرائم رپورٹر )تھانہ مظفر آباد نے پولیس وردی میں ملبوس نوسرباز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
۔پولیس کو اے ایس آئی شاہد اقبال نے بتایا کہ پولیس وردی میں ملبوس اہلکار مشکوک حالت میں کھڑا تھا جس کو چیک کرنے اور جانچ پڑتال کی گئی تو جعلی پولیس اہلکار نکلا جس کوئی وجہ بیان نہ کرسکا ملزم نے سرکاری وردی پہن کر جھوٹ موٹ کا ملازم بن کر ارتکاب جرم کیا ۔