کارسرکار میں مداخلت ،سڑک بلاک کرنے پر 2رکشہ ڈرائیورز پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
کوتوالی پولیس کو محمد موسیٰ نے بتایا کہ وہ پرانا خانیوال اڈا ڈیوٹی پر مامور تھا کہ ملزم کلیم اور عثمان نے رکشے سڑک پر غیر قانونی طریقے سے کھڑے کرکے انکروچمنٹ ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے روڈ بلاک کردی پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔