ثاقب خورشید کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے مسافروں بچوں خواتین پر بولان ٹنل کے قریب قیامت ڈھادی مگر پاک فوج کے جوانوں نے اعلیٰ حکمت عملی سے مسافروں کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑایا اور پیشہ ورانہ اعلی اور غیر معمولی مہارت کا استعمال کر کے پاک فوج کا امیج بڑھایا جس سے دنیا بھر میں پاک فوج کی عظمت بڑھی ۔میاں ثاقب خورشید نے اس عزم صمیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس فوجی آپریشن سے تمام ملک دشمبوں کا صفایا ہوا اور نہتے افراد کو آزادی ملی جس پر پوری پاکستانی قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے جس نے دشمن کے اندرون بلوچستان دانت کھٹے کر کے مسافروں کے تحفظ کا فریضہ ادا کر کے دنیا بھر میں قوم کانام بلند کیا جس پر وہ پاک فوج کوب خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اس مہم کے بعد ثابت ہو گیاہے کہ دشمن پاکستانی علاقے کے ایک انچ پر مداخلتی حملہ کر نے کے سنگین نتائج بھگتے گا تمام دہشت گردوں کا بزدلانہ حملے کے عواقب میں پاک فوج نے صفایا کردیا ۔