لائٹس کی تنصیب شروع،2فوارے فعال

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا ہے کہ شہر میں لائٹس کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
سجاوٹی لائٹس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا دو مقامات پر فواروں کو فعال کر دیا گیا ہے ۔پلانٹرز میں پھولوں کی سجاوٹ جاری ہے ۔7نمبرچوک کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے ۔اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار شہر میں جاری بیوٹیفکیشن ورک کا جائزہ لینے پر موقع پر کیا۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے فلائی اوورز اور 7نمبر کے دورہ کے موقع پر کیا کہ شہر بھر میں خوبصورت پلانٹرز کی سجاوٹ،لائٹس کی تنصیب، پلمبرز اور درختوں کو پینٹ ورک کا عمل جاری ہے ۔شہر کو خوبصورت و سر سبز و شاداب بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب کے گرین پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔