اہل دیہہ کا پوسٹ مین کو معاوضہ کی ادائیگی کا فیصلہ

اہل دیہہ کا پوسٹ مین کو  معاوضہ کی ادائیگی کا فیصلہ

وہاڑی (خبرنگار ) پوسٹ آفس چک نمبر 155/WB کے پوسٹ مین کا محکمہ کی جانب سے معاوضہ بند کیے جانے کے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 حوالے سے اجلاس۔راؤ محمد اسحاق اکبر خان نمبردار کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تا وقتیکہ محکمہ ڈاکخانہ جات کی جانب سے پوسٹ مین کا معاوضہ بحال نہیں ہو جاتا پوسٹ مین کو معاوضہ گاؤں کی جانب سے ادا کیا جائیگا۔ اور محکمہ ڈاکخانہ جات کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی گئی کہ وہ یہ معاوضہ فوری بحال کریں ۔ گاؤں میں ڈاکخانہ کا ہونا ایک بہت بڑی سہولت ہے ۔ راؤ محمد اسحاق اکبر خان نمبردار نے کہا کہ وہ محکمہ ڈاکخانہ جات کے اعلیٰ حکام تک یہ معاملہ پہنچائیں گے ۔ اجلاس میں گاؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں