ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی‘6گاڑیاں بند‘16گرفتار
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،6گاڑیاں تھانوں میں بند،16 گرفتار۔ٹریفک اور ۔
پٹرولنگ پولیس شاہراہوں پر ٹریفک کے ہموار بہاؤ اور حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے متحرک ، بغیر ہیلمٹ، ون وے ، رانگ پارکنگ، دھواں چھوڑنے ،بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور ایکسل لوڈ کی خلاف ورزیوں پر روزانہ کی بنیاد پر بھاری جرمانے ،چالان اور گاڑیوں کو بند کیا جا رہا ہے ۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف وزریوں پر 307چالان، 2لاکھ 13ہزار 200 روپے جرمانے عائد کئے اور 6گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کرایا۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر404چالان اور 21لاکھ15ہزار روپے کے جرمانے عائد اور 16گرفتاریاں کیں اور ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی گئی،ان کارروائیوں کا مقصد ٹریفک قوانین کی بالادستی اور منظم ٹریفک کو یقینی بنانا ہے۔ ، چالان کا مقصد ریونیو اکھٹا کرنا نہیں،بلکہ شہریوں کی اصلاح مقصود ہے ۔