10لاکھ روپے تک علاج کیلئے فری ڈائیلائسز کارڈ تقسیم

10لاکھ روپے تک علاج کیلئے فری ڈائیلائسز کارڈ تقسیم

میلسی (نامہ نگار )چیف منسٹر پنجاب ڈائیلائسز پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں گردے کے۔

 مریضوں کیلئے 10لاکھ روپے تک کے مفت علاج کیلئے ڈائیلائسز کارڈ تقسیم کیے گئے ۔ فوکل پرسن صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر دورانہ عرفان انچارج ڈائیلائسز یونٹ میلسی ڈاکٹر احتشام حنیف اور ہیلتھ فسلیٹیشن آفیسر ٹی ایچ کیو میلسی محمد طیب نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے گردے کے مریضوں کیلئے ڈائیلسز کارڈ تقسیم کئے ۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے فوکل پرسن ڈاکٹر دورانہ عرفان نے کہا کہ اب گردے کے مریضوں کا 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کیا جائیگا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں گردے کے مریضوں کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں