ڈی پی او کا اردل روم‘ سابق ایس ایچ او نوکری سے برخاست

ڈی پی او کا اردل روم‘ سابق ایس ایچ او نوکری سے برخاست

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈی پی او کا اردل روم، سابق ایس ایچ او تھانہ قریشی صابرہ کلاسرہ پر کرپشن الزامات اور ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مجرمان سے روابط ثابت، نوکری سے برخاست کردیا گیا، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اہلکار کو پولیس میں برداشت نہیں کیا جا سکتا، ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان خان۔سب انسپکٹر صابر کلاسرہ سابق ایس ایچ او تھانہ قریشی پر کرپشن، مجرموں کی سہولت کاری اور ان سے قریبی روابط کے الزامات پر انکوائری میں تمام شواہد کا تجزیہ کیا گیا اورسب انسپکٹر اپنی صفائی میں کوئی شواہد پیش نہ کر سکے ، سب انسپکٹر کی انکوائریز اردل روم میں ڈی پی او مظفرگڑھ کے سامنے پیش کی گئیں جہاں سب انسپکٹر صابرہ کلاسرہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے ‘ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے نوکری سے برخواست کردیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان خان کا کہنا تھا کرپٹ عناصر کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں