امدادی رقم کیلئے سر وے کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ

 امدادی رقم کیلئے سر وے کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ

بورے والا (نمائندہ دنیا)اڈہ ڈلن بنگلہ پر امدادی رقم کیلئے سر وے کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ۔

 تین افراد سروے کے نام پر 5سو روپے فی کس لے رہے ہیں ، شہریوں کے بتانے پر تینوں افرا دموقع سے رفو چکر ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق اڈہ ڈلن بنگلہ میں واقع گجر مارکیٹ میں تین افراد نے سروے دفتر بنا کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے ،فراڈیوں نے 500روپے فی کس کے عوض سروے کا جھانسہ دے کرشہریوں سے لاکھوں روپے لوٹے ،جب شہری چیک کر نے کا مطالبہ کرتے تو تینوں افراد ٹیکنیکل خرابی کا بہانہ بنا کر نیٹ ورک بند ہو نے کی اطلاع دے دیتے تھے ۔شہریوں نے شک ہو نے پر جب تینوں افراد کی ویڈیو بنا نا شروع کی تو تینوں افراد دکان بند کر کے موقع سے فرار ہو گئے ۔شہریوں نے کٹوتی اور سروے کے نام پر فراڈ پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں