مظفر گڑھ،:ڈکیتی مزاحمت پر قتل کاملزم سرگودہا سے گرفتار

 مظفر گڑھ،:ڈکیتی مزاحمت پر قتل کاملزم سرگودہا سے گرفتار

مظفر گڑھ،مونڈکا(سٹی رپورٹر،نامہ نگار) مظفر گڑھ پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے ملزم کوسرگودہا سے گرفتار سے گرفتار کرلیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق چند روز قبل شاہجمال کے نواحی علاقہ مونڈکا میں ڈکیتی کے دوران امتیاز کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ تھانہ خان گڑھ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قاتل راشد قریشی کا سراغ لگایا۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم کشتی کے ذریعے دریائے سندھ عبور کرکے راجن پور جا چھپا، جہاں پولیس نے ریڈ کیا تو وہ فرار ہوکر پہلے جہلم اور پھر سرگودھا جا پہنچا جہاں سے اسے گرفتار کرلیا گیا، ملزموں کوجلد عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں