جامعہ غوثیہ فریدیہ میں عظمت قرآن کانفرنس

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جامعہ غوثیہ فریدیہ 35 ڈبلیو بی میں عظمت قرآن کانفرنس۔
محمد علی نجم شاہ نے خطاب میں کہا کہ قرآنِ مجید وہ عظیم کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور رحمت کا ذریعہ ہے ۔ یہ کتاب تمام علوم و معارف کا سرچشمہ، دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے ۔ جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر قاری محمد یعقوب فریدی نے کہا کہ قرآن عظیم ترین کتاب ہے جو دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت دیتی ہے ۔ اس کی تلاوت اس پر عمل کرنے سے انسان کا مقام بلند ہوتا ہے اور وہ اللہ کے قریب ہو جاتا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن کو سمجھ کر پڑھیں، اس پر عمل کریں۔