سستے کاؤنٹر زپر چینی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

سستے کاؤنٹر زپر چینی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

وہاڑی‘وجھیانوالا(خبرنگار‘نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکیج۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، پرائس مانیٹرنگ، رمضان بازار اور ریڑھی بازار بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سستے چینی کاؤنٹرز پر چینی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان سہولت بازار میں سبزیاں و پھل اور اشیاء خوردونوش سستے نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں جس سے شہری مستفید ہو رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر نے تحصیلوں میں ریڑھی بازار پلان کے مطابق منظم انداز میں جلد قائم کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ ریڑھی بان مخصوص جگہ پر کھڑے ہوکر اپنا روزگار کما سکیں ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے ،ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی پر بھاری جرمانے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و جنرل سید عثمان منیر بخاری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ محمد عرفان، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اختر حسین سیال اور دیگر افسربھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں