آؤٹ آف سورس صفائی نظام فعال،یومیہ1400ٹن کوڑا اٹھایا جانے لگا

 آؤٹ آف سورس صفائی نظام فعال،یومیہ1400ٹن کوڑا اٹھایا جانے لگا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلع ملتان کے شہری و دیہی علاقوں میں پہلی دفعہ صفائی کا یکساں نظام نافذ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس سلسلے میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ملتان کی چاروں تحصیلوں میں آؤٹ سورس سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نجی کنٹریکٹرز کی جانب سے صفائی آپریشن کے ذریعے روزانہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کی شرح 14 سو ٹن پہنچ گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے صفائی نظام کی چیکنگ کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے سی ای او عبدالرزاق ڈوگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق صفائی نظام کی آئوٹ سورسنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی کا نظام نجی شعبہ کے سپرد کردیا گیا ہے ۔محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ نجی کمپنیاں ون ٹائم کلیننگ کے ذریعے ضلع بھر کو زیرو ویسٹ کرینگی۔محمد علی بخاری نے مزید کہا کہ تمام علاقوں میں عملہ صفائی کے نمبروں پر مشتمل آگاہی بنیر لگادیئے گئے ہیں جبکہ 185 یونین کونسلز میں صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے مرکزی کنٹرول قائم کیا گیا ہے ۔محمد علی بخاری نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں