وہاڑی روڈ اضافی کیرج وے کی تعمیر شروع

وہاڑی روڈ اضافی کیرج وے کی تعمیر شروع

ملتان(وقائع نگار خصوصی) 12 ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر وہاڑی روڈ کے اضافی کیرج وے کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے رات گئے وہاڑی روڈ ٹبہ سلطان پور، 114 پل، خانیوال اور ملتان سائٹس کا دورہ کیا اور بریفنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 3 اضلاع سے منسلک وہاڑی روڈ پر بیک وقت کام شروع کیا گیا ہے ۔ وزیراعلی نے ملتان ڈویژن کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے ۔ متعلقہ محکمے سڑک سے اپنی سروسز شفٹ کرکے سائٹس کلیئر کروائیں تاکہ کام میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ہو سڑک سے سروز کے منتقلی کیلئے تمام متعلقہ محکمے موثر باہمی بنا کر فوری کارروائی کریں۔ عامر کریم خاں نے کہا کہ 19.20کلومیٹر ضلع ملتان، 6 کلومیٹر ضلع خانیوال ، 49.60 کلومیٹر ضلع وہاڑی سے لنک ہے ۔ جبکہ دوسری جانب 13 ارب روپے کے وہاڑی روڈ کی اپ گریڈیشن سکیم ایکنک میں منظوری کے مراحل میں ہے ۔ عامر کریم خاں کی زیر صدارت زرعی ریسرچ اداروں کی 10 سالہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر عامر کریم خاں نے زراعت کے شعبے میں تحقیق کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زرعی تحقیق کو موثر بنا کر جدید اصلاحات متعارف کروائی جائیں تاکہ کسانوں کو بہتر پیداوار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے ، تحقیق کے بغیر جدید زراعت کا تصور ناممکن ہے ۔اس پہلو کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بصورت دیگر ملکی زرعی معیشت زوال پذیر ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں