سحر افطار، تراویح کے اوقات میں بجلی فراہمی جاری

سحر افطار، تراویح کے اوقات  میں بجلی فراہمی جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجن میں سحر /افطار/تراویح کے اوقات میں بجلی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

میپکو کے تمام 11KV فیڈرز سے بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان میں قائم پاور کنٹرول روم میں چیف انجینئر آپریشن محمد شہزاد راعی، چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ)پی ایم یو زاہد اختر، ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی I عبدالحفیظ بھٹی نے خدمات سرانجام دیں اور بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں