پولیس کا سرچ آپریشن، 58 گھروں،65افراد کی چیکنگ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ۔
کا امن و امان کے حوالے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔اس دوران 58سے زائد گھروں اور 02 کرایہ داروں سمیت دیگر اہم مقامات کی چیکنگ کی گئی۔جبکہ 65 افراد کی سی آر او چیکنگ اور 06 وہیکلز کی بھی چیکنگ کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران 01 شراب فروش ملزم کو اور 01 عارضی رہائش پذیر کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔