1کروڑ24لاکھ کی نادہندہ 14بستیوں کے ٹرانسفارمر منقطع

1کروڑ24لاکھ کی نادہندہ 14بستیوں کے ٹرانسفارمر منقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکو ریجن میں رمضان المبارک کے دوران بھی ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اورنادہندگان کے۔

 خلاف آپریشن جاری ہے ۔ احمد پور شرقیہ/کبیروالہ/بہاولنگرمیں ایک کروڑ24لاکھ روپے واجبات کے نادہندگان/بستیوں کے 14 ٹرانسفارمرز اور 66 کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اُتار لئے ۔ موسیٰ کھوکھر، بہاول واہ موڑ، گمن ٹاؤن، قادرآباد، مڈ پیر واہ، ٹبی عزت، گوٹھ رضا، جنڈو چنار، بستی پرانہ اور اڈا بہوت میں 49 لاکھ 90 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر3نادہندہ کاشتکاروں کے انورٹرز، 4ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز، 32رننگ اورمستقل نادہندگان کے میٹرز اتارلئے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل مشتاق احمد اٹھنگل، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصراللہ خان ناصر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین کبیروالہ ڈویژن ملک کاظم حسین اور ایس ڈی اوبلاول پور سب ڈویژن علی حسن کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ماڑی سہو، نبی پور، پل کوڑے والی، علی پور، اللہ آباد، چک 13-V اورچک14-V میں 71لاکھ50ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر7زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرزاور32کنکشنز منقطع کرکے بجلی تنصیبات اُتارلیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین بہاولنگر ڈویژن ناصر محمود اور ایس ڈی اوفقیروالی سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں