شادی شدہ سمیت 2خواتین کو اغوا کرلیا، مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
شاہ شمس پولیس کو نسیم بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی شادی شدہ سائرہ بانو گھر سے ڈیوٹی پر گئی مگر واپس نہ آئی گھر کا سامان پڑتال کیا گیا تو سات تولہ سونا اور پچاس ہزار غائب پائے گئے پتاجوئی کی گئی تو معلوم ہوا کہ ملزم اسکو اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ گلگشت پولیس کو مہتاب نے بتایا کہ گھر میں سحری کرکے سو گیا نیند سے بیدار ہواتو میری بیوی موجود نہ تھی جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے ۔