وال پینٹنگ مقابلہ ، طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم

وال پینٹنگ مقابلہ ، طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وال پینٹنگ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں ڈی سی آفس میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

 ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ہونہار طلبہ و طالبات کی مصورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور انعامات تقسیم کئے ، وال پینٹنگ کا عنوان ’’ہم زندہ قوم ہیں ‘‘رکھا گیا ،دیوار پینٹنگ مقابلہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کی ٹیم محمد مزمل، منیب الرحمن اور قیصر فاروق نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،گرائمر سیکنڈری سکول کی ٹیم کی ابیہ، فاطمہ، ارفع، مناہل،مائرہ اور عدن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،ڈویژنل پبلک سکول کی ٹیم آمنہ،ہانیہ، نوریز عدن،امہ ہانیہ،اریج اور ماہ نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے پہلی پوزیشن والی ٹیم کو 50ہزار روپے ، دوسری پوزیشن پر 25ہزار روپے اور تیسری پوزیشن پر 15ہزار روپے اور باقی ٹیمو ں کو حوصلہ افزائی کے 5ہزار روپے فی ٹیم انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے۔ مقابلہ میں 7تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں