اے پی این ایس کا اجلاس ، عہدیداروں کا بلامقابلہ انتخاب

اے پی این ایس کا اجلاس ، عہدیداروں کا بلامقابلہ انتخاب

اسلام آباد (دنیانیوز)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات گزشتہ روزہوئے ،جس میں متفقہ طور پر سرمد علی کو بلامقابلہ صدرمنتخب کرلیاگیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دیگر عہدیداربھی بلامقابلہ منتخب ہوئے ،نازآفرین سہگل سینئرنائب صدر ،اطہر  قاضی سیکرٹری جنرل ،شہاب زبیری نائب صدر ،محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری اورنویدکاشف فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے الیکشن میں متفقہ طور پر منتخب ہونے والی نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔ان کا کہناتھاکہ امید  کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیدار صحافت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے میں اے پی این ایس کے کردار کو فعال طریقے سے سر انجام دینگے اورملک میں صحافتی اقدار کی بالادستی اور تعمیری کردار کو اسی طرح جاری رکھیں گے ۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی ہے اور گورننس کی بہتری کیلئے میڈیا کی تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔ قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں آزاد صحافت کے فروغ میں پریس کے اہم کردار کو سراہتے ہیں،اے پی این ایس کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کی جدو جہد میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستان میں آزاد اور متحرک پریس کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے صحافی برادری نے اپنے قلم کے ذریعے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے ، اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے ، پاکستان میں آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے ہمیشہ نمایاں کوششیں کیں، جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی اے پی این ایس نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے ،آزادی صحافت کے فروغ اور میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پی آئی او مبشر حسن نے بھی نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہاکہ اے پی این ایس کا پلیٹ فارم میڈیا انڈسٹری کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ،وزارت اطلاعات صحافتی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں