دہشت گرد لسانی فسادات برپا کرنا چاہتے ،طارق گجر

دہشت گرد لسانی فسادات برپا کرنا چاہتے ،طارق گجر

ملتان(لیڈی رپورٹر )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجرنے سلام پاک فوج کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان میں جعفر ایکسپرس میں۔۔۔

 موجود مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح جواں مردی سے ان دہشت گردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے تمام مسافروں کو باحفاظت بازیاب کرواکر انہیں انکے گھے بھیجا۔ دہشت گرد جو ملک میں لسانی بنیادوں پر فسادات برپا کرناچاہتے تھے پاک فوج نے ان کے منصوبوں کو خا ک میں ملا دیا۔دہشت گرد وں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ان کا مقصد صرف افراتفری انتشار پھیلانا ہوتا ہے یہ دشمن ممالک کے ایجنڈے پر کام کررہے ہوتے ہیں ہماری پاک فوج ان دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ماسٹر مائنڈ دشمن ممالک کو بھی ایسا سبق سیکھائے گی کہ یہ قیامت تک یاد رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں