انجینئرنگ یونیورسٹی،کلاسز نئے کیمپس منتقل کرنیکا فیصلہ
ملتان(شاہد لودھی سے )انجینئرنگ یونیورسٹی کی کلاسز نئے کیمپس میں منتقل کرنے کا فیصلہ مزید 60کروڑ کے فنڈز منظور، پراجیکٹ ایک ارب 61کروڑ ہوگیا تفصیل کے مطابق 2012میں قائم ہونے والی انجینئرنگ یونیورسٹی کا آخر کار اپنا کیمپس تیار ہوگیا۔۔۔
ابتدائی دور میں ٹیکنالوجی کالج میں قائم ہونے والی یونیورسٹی کی کلاسز اگست تک نئے کیمپس میں منتقل کردی جائیں گی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران کا دنیا نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمار اکیڈمک بلاک 78ہزار سکوائرفٹ کا کورڈ ایریا ہے یہ دو منزلہ ہے جس میں بڑے بڑے کمرے ہیں سیمینار رومز اور مختلف لیکچر تھیٹرز ہیں اس طرح یونیورسٹی کاایک ماحول بنے گاکیونکہ بچوں کی گرومنگ میں ماحول بہت اثرا نداز ہوتا ہے سکول اورکالج میں فرق ہوتا ہے اسی طرح کالج اور یونیورسٹی کے ماحول میں فرق ہوتا ہے اس لئے طلبا کی بہتر گرومنگ کے لئے کلاسز کا جلد سے جلد منتقل ہونا ضروری ہے امید ہے آئندہ نئے تعلیمی سیشن سے قبل نئے کیمپس میں منتقل ہوجائیں گے کچھ فنڈز کے مسئلے تھے اور کچھ ایڈمنسٹریٹو میٹرز کے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی جیسے دیوار کے لئے مسئلہ ابھی باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس پراجیکٹ کے آلات خریدنے کا مرحلہ باقی ہے جس کے لئے جلد ٹینڈر کئے جائیں گے لیکن یہ مراحلہ کوشش ہے نئے کیمپس کی منتقلی کے ساتھ ہی مکمل ہوجائے ۔