ایس اوپیز پر عملدرآمد قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ناگزیر،اکرم سیال
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر (او اینڈ ایم )ٹی اینڈ جی میپکواکرم سیال نے کہا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ضروری ہے ۔
لائن سٹاف خود اعتمادی اور سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرکے اپنی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں ۔ گزشتہ سالوں میں میپکو لائن سٹاف ٹی اینڈ پی /پی پی ای کا استعمال کرکے نمبر ون رہی ہے اس تسلسل کو برقرار رکھنے اور حادثات کی شرح صفر کرنے کیلئے اپناکردار اداکریں ۔ وہ میپکو ریجنل ٹریننگ سنٹر میں ‘‘پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی’’ کی ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔