کیو ایس رینکنگ،300جامعات میں کوئی پاکستانی شامل نہیں
ملتان(خصوصی رپورٹر)کیوایس ورلڈ رینکنگ 2025کا اعلان ، ملتان کی یونیورسٹیوں کی خراب کارکردگی، پاکستان کی کوئی یونیورسٹی ٹاپ 300میں شامل نہیں۔۔۔
ایم آئی ٹی کا پہلے نمبر پر رہنے کا13سال بعد بھی ریکارڈ برقرار تفصیل کے مطابق کیو ایس ورلڈینکنگ جاری کردی گئی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایک بنیادی طریقہ کار کو استعمال کرتی ہے جو طلباء کے تجربے ، یونیورسٹی کی شراکت داری، تحقیقی سرگرمی، اور فیکلٹی کی اہلیت جیسے عوامل کا جائزہ لیتی ہے ۔ درجہ بندی میں 16.4 ملین اکیڈمک پیپرز کا ڈیٹا اور ایک لاکھ 51ہزارماہرین تعلیم اور ایک لاکھ سے زائد یونیورسٹیوں کے ملازمین کے خیالات شامل ہیں کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ تعلیمی فضیلت، تحقیقی اثرات، اور ادارہ جاتی ساکھ کا اندازہ لگانے کے لئے وسیع پیمانے پر قابل اعتماد عالمی معیار ہے ۔یہ درجہ بندی ممکنہ طلباء، محققین اور ماہرین تعلیم کو تعلیمی مواقع اور تعاون کی تلاش میں رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 علم، دریافت، اور فکری گفتگو کے ذریعے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے رواں برس پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی ٹاپ 300یونیورسٹیوں میں شامل نہیں ہوسکی جبکہ ملتان کی یونیورسٹی کی کارکردگی کافی خراب رہی جاری رینکنگ کے مطابق میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لگاتار 13ویں سال اپنا ٹاپ مقام برقرار رکھا امپیریل کالج لندن نے چار درجے کی چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن حاصل کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر ہے ہارورڈ یونیورسٹی: چوتھے نمبر پر آتی ہے ،. یونیورسٹی آف کیمبرج: اپنی تعلیمی فضیلت کو ظاہر کرتے ہوئے ٹاپ پانچ میں شامل ہے رینکنگ میں پاکستان میں ٹاپ ٹین یونیورسٹی اس طرح سے ہیں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد 315 (ورلڈ پوزیشن )کے ساتھ پہلے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی 353کے دوسرے نمبر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 535کے ساتھ تیسرے ، پنجاب یونیورسٹی لاہور، پاکستان 570 کے ساتھ چوتھے ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد پاکستان 681-690 کے ساتھ 5ویں ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز 691-700 چھٹے ، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد711-720 کے ساتھ ساتویں ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 751-760کے ساتھ آٹھویں پشاور یونیورسٹی پشاور،901-950نویں اور یونیورسٹی آف لاہور 951-1000کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں ۔