تھانہ کینٹ میں جعلساز خاتون کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ کینٹ نے عظمیٰ شہزادی کے خلاف دھوکہ دہی،جعلسازی کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا ۔
واضح رہے کہ عظمیٰ شہزادی نے کسٹم افسر اور اسسٹنٹ کمشنر پر زیادتی کے الزامات لگا کر ان پر مختلف اوقات میں مقدمات درج کرائے تھے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی عظمیٰ شہزادی کی جانب سے افسروں پر زیادتی کے مقدمات درج ہیں ۔ملتان میں کسٹم افسر پر زیادتی کے الزام تحت درج مقدمہ میں تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے پولیس تھانہ کینٹ نے عظمٰی شہزادی پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے سب انسپکٹر مقبول کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر 716 کے مطابق عظمیٰ شہزادی نے جو شناختی کارڈ پولیس کو دیا اس پر اسکا نام عظمیٰ شہزادی تھا جو ایکسپائر ہوچکا تھا جبکہ عظمیٰ شہزادی نے نیا شناختی کارڈ انوش کے نام سے نوارکھا تھا جو اس نے پولیس سے چھپایا عظمیٰ شہزادی کا ریکارڈ چیک گیا تو پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیادتی کی دفعات کے تحت اسکی مدعیت میں مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں ۔ایف آئی آر کے مطابق عظمیٰ شہزادی شریف لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کر بلیک میل کرتی ہے ۔ذرائع کے مطابق عظمیٰ شہزادی کی جانب سے کسٹم افسر ملتان کے خلاف زیادتی کے درج مقدمہ کی اخراج رپورٹ بھی ایک ڈی ایس پی رینک کے افسر نے تیار کرلی ہے جس میں عظمیٰ شہزادی کو بلیک میلر گردانتے ہوئے اسکو قصوروار لکھا گیا ۔