ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز نصب کررہے ،گل محمد زاہد

ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر سکیننگ  میٹرز نصب کررہے ،گل محمد زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدنے کہا ہے کہ لائن لاسز کی شرح میں کمی کے لئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز نصب کئے جارہے ہیں ۔

 ایس ڈی اوز خصوصی طورپر سکیننگ میٹرز کی مانیٹرنگ کریں اور ان ہائی لاس فیڈرز والے علاقوں میں خسارہ کم کرنے کے لئے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاجائے ۔ ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاجائے اورگرفتاریاں بھی یقینی بنائی جائیں ۔ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور تحصیلدار ریکوری کے ہمراہ جوائنٹ آپریشن کرکے مستقل نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں