مقدسا ت کی توہین سختی سے روکی جائے ،جماعت اہل سنت

مقدسا ت کی توہین سختی سے روکی جائے ،جماعت اہل سنت

ملتان (کرائم رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کی اپیل پر 15 مارچ کو ملک کے تمام صوبوں اور ازاد کشمیر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا۔

جماعت کے مرکزی اور صوبائی قائدین علامہ سید مظہر سعید کاظمی،پیر خالد سلطان قادری، حاجی حنیف طیب،الحاج احسان الحق فریدی،ڈاکٹر صدیق خان قادری،پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، پیرزادہ معازالمصطفی قادری اور صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے کہا کہ حکومت نے 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت کا جو اعلان کیا تھا یہ اقدام قابل تحسین ہے لیکن اصل اور بنیادی ضرورت اہانت رسالت کا موثر سد باب کرنا ہے ۔ کتنے افسوس کا مقام ہے کہ سوشل میڈیا پر آئے دن ناموس الوہیت، ناموس رسالت مآب، ناموس قران اور صحابہ کرام و اہل بیت اطہار علیہم الرضوان کی اعلانیہ توہین کی جا رہی ہے اور ایسی ایسی غلط غلیظ پوسٹیں وائرل ہو رہی ہیں جو ناقابل بیان و اظہار ہیں مقام افسوس ہے کہ اس کے سدباب کے لئے اور اس کے مرتکبین کو قرار واقعی سزا دینے کے لئے حکومتی سطح پر کوئی کوشش نظر نہیں آرہی سنا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر چیک رکھنے کیلئے اربوں روپے خرچ کر کے فائر وال قائم کی گئی تھی مگر کوئی نتائج نظر نہیں آرہے ۔جماعت اہل سنت پاکستان کے قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر توحید و رسالت ختم نبوت قرآن اور اصحاب اہل بیت عظام کی توہین کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ائندہ ایسے فتنے سر نہ اٹھا سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں