نوری جامع مسجد شجاع آباد خوبصورت فن تعمیر کا شاہکار

نوری جامع مسجد شجاع آباد خوبصورت فن تعمیر کا شاہکار

شجاع آباد(نامہ نگار)نوری جامع مسجد شجاع آباد خوبصورت فن تعمیر کا شاہکار۔تفصیل کے مطابق شجاع آباد میں ریلوے روڈ پر واقع نوری جامع مسجد کا شمار شہر کی خوبصورت اور بڑی مساجد میں ہوتا ہے۔۔۔

 1957 میں سید احمد سعید شاہ کاظمی نے علامہ خدا بخش اظہر کے ہمراہ اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا، 1997 میں نوری جامع مسجد کی از سر نو تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ نوری جامع مسجد اور جامعہ محمدیہ اظہرالعلوم 11 کنال رقبے پر محیط ہے اور اس میں 8 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے ،مسجد کا 130 فٹ لمبا وسیع و عریض ہال بغیر ستون،شہر میں 120 فٹ سب سے بلندمینار تعمیر کیا گیا جس پر نصب سپیکر سے اذان کی آواز آٹھ کلومیٹر تک سنائی دیتی ہے ، وضو خانہ میں بیک وقت 200 سے زائد افراد وضو کر سکتے ہیں،نمازیوں کیلئے موسم سرما میں گرم پانی جبکہ موسم گرما میں پنکھوں اور ایئر کولر ساتھ ساتھ پینے کے ٹھنڈے پانی کی سہولت موجود ہے ، برآمدے کی محرابیں مسجد نبوی کی طرز پر تعمیر کی گئی ہیں،مسجد کے وسیع و عریض ہال میں اﷲاور محمد کے نام پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے اور اﷲ اور اسکے رسول کے ننانوے ، ننانوے نام لکھے ہوئے ہیں۔ دیواروں پر ملتان کی ثقافتی اور روایتی مینا کاری کا کام اور ٹائلیں لگائی گئی ہیں۔ نوری جامع مسجد کے صحن کا فرش مکمل طور پر سنگ مرمر سے مزین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں