قوم عمران خان کی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ،یوسف کسیلیہ

قوم عمران خان کی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ،یوسف کسیلیہ

گگو منڈی(نامہ نگار)جعفر ایکسپریس کے مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے قوم آج عمران خان کی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب۔۔۔

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بولان کے مقام پر مسافر ٹرین پر دہشت گرد وں کے حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حملہ کے ذمہ داروں کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طالبان کو واپس پاکستان لا کر بسانے کی پالیسی کا خمیازہ آج پاکستانی قوم بھگت رہی ہے ،ٹی ٹی پی نے ہمیشہ پاکستانی خود مختاری اور سا لمیت کے خلاف مذموم کارروائیاں کیں جس پر پاک آرمی نے ان کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے انہیں ملکی سرحدوں کے باہر دھکیل دیا تھا لیکن عمران خان نے ان کو واپس پاکستان لا کر بسا دیا جو آج دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کے پیچھے بھارت اور افغانستان کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد سامنے آرہے ہیں جنہوں نے ٹی ٹی پی کے کارندوں کے ذریعے مذموم واردات کی ،پاکستان عالمی سطح پر بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی پہلے بھی آ واز بلند کرتا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں