بدترین مہنگائی،جوتے کپڑے غریب کی قوت خرید سے باہر

بدترین مہنگائی،جوتے کپڑے غریب کی قوت خرید سے باہر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)مہنگائی میں اضافہ ،جوتے ،کپڑے غریب کی قوت خرید سے باہر ،عید کی خوشیاں مند پڑگئیں ۔

 تفصیل کے مطابق دن بدن بڑھتی مہنگائی کے باعث عید کیلئے عوام کی قوت خرید کو ختم کرکے رکھ دیا ہے ،عید کی آمد کے موقع پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ جوتوں ، کپڑے ،جیولری ودیگر عید کے استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے ، بازار ویران پڑے ہیں ،دکانداراورغریب عوام نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں