ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو ،گھریلو سلنڈر500روپے تک مہنگا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)اوگرا اور ضلعی حکام کی خاموشی ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو مارکیٹنگ کمپنیز نے پانچ سو روپے تک گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،ایل پی جی مافیا کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔
تفصیل کے مطابق حکومت نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2953روپے ماہ مارچ کیلئے مقرر کی ہے لیکن مارکیٹنگ کمپنیوں نے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 500روپے تک اضافہ کر دیا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیز گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹس سے 400 روپے تک فی سلنڈر کم قیمت پر ڈیلر ز کو فراہم کرنے پابند ہیں لیکن کمپنیاں 400 روپے ڈیلر مارجن بھی ہڑپ کر کے ڈیلرز کو گیس فروخت کر ہی ہیں جس کی وجہ سے ڈیلرز کیلئے مقرر کردہ نرخوں پر گیس فروخت کرنا ناممکن ہو گیا ہے ۔انتظامیہ صرف دکانداروں کو جرمانے کر کے ہراساں کرتی ہے لیکن مارکیٹنگ کمپنیز کے خلا ف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔شہریوں نے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ایل پی جی مافیا کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔