وزیر اعلیٰ کی فلاحی سکیمیں عوام سے محبت کا ثبوت، چودھری آصف
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)سابق ناظم دانیوال ٹاؤن چودھری آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مختلف ریلیف سکیموں سے عوامی مشکلات کم کرنا عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔۔۔
،انہوں نے ہمت کارڈ ،کسان کارڈ ،صحت کارڈ ، اقلیت کارڈ کے اجراء کے ساتھ ساتھ انتظامی اصلاحات ،جیل اصلاحات ،پنجاب لائف انشورنس کمپنی جیسی لاتعداد سکیمیں صوبے کی عوام کے لیے بنائیں۔